ممبئی،15؍جون (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )مہاراشٹر کا انتظامی ہیڈکوارٹر منگل کو اس وقت ششدر رہ گیا جب یہاں ایک کے بعد ایک تین لوگوں نے خودکشی کی کوشش کی۔اس میں بھی حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ یہ ساری واردات محض آدھے گھنٹے کے اندروزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کے دفترکے باہر ہوئی ہیں۔سب سے پہلے، دلیپ مورے نام کے کسان نے خاندانی وجوہات کی وجہ سے زہر کھاکرخودکشی کی کوشش کی۔مورے اورنگ آباد سے ممبئی آئے تھے۔وہ اپنے بھائی کے قتل کی تحقیقات کروانا چاہتے ہیں۔ساتھ ہی انہیں اپنے کھیت میں کنواں کھدوانے کے لیے مالی مدد کی ضرورت ہے۔مورے کو علاج کے لیے جی ٹی اسپتا ل میں داخل کرایاگیاہے۔ساتھ ہی وزیر اعلی نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔جبکہ دوسرے معاملہ میں ممبئی کے ملنڈ میں رہنے دنیش پڑایا نے خود کشی کی کوشش کی۔تحقیقات میں سامنے آیا کہ دنیش اپنے گھر سے کچھ دوائیں کھا کر آیا تھا کیونکہ وہ گھر کی تعمیر نو سے متعلق مسائل سے پریشان تھا۔پولیس نے علاج کے لیے دنیش کو سینٹ جارج اسپتا ل میں داخل کرایا ہے۔اسی کے بعدجلگاؤں کے طالب علم ہیرالال ڈھاکنے نے وزارت کی چوتھی منزل سے کود کر جان دینے کی کوشش کی، لیکن اس کو وقت پربچا لیا گیا۔بی ایم ایم کی تعلیم حاصل کر رہا ہیرالال اسکالر شپ کے لیے وزارت کے چکر کاٹ رہا تھا۔اس میں اچھی بات بس اتنی ہے کہ تینوں واقعات میں متاثرین کو بچانے میں سرکاری عملے کامیابی مل گئی ۔